پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل فیصل چوہدری نےالقادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ بیہودہ کیس کا بیہودہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے اور پوری دنیا میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ جج اس فیصلے کو ڈھونڈ رہا ہے اور جج صاحب نے عمران خان کو سزا دے کر اپنی تعیناتی کو جسٹیفائی کیا۔ ان کی تعیناتی کو بھی ہم سامنے لائیں گے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نیب کے سیاسی استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیب حکومتوں کے ہاتھ میں آلہ کار بن چکا ہے۔ اور ان کی تحقیقیات فراڈ ہیں.