افغانستان کو دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں.عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے عمران خان کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا بتایا تو انہوں نے کہا کہ اس لیے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ے دہشتگردی کی نئی لہر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو یک زبان ہو کر دبانے کی ضرورت ہے عمران خان نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے فیصلہ کی تائید کی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان اجازت بغیر اس اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتی وہ ان کی اجازت سے ہی قومی سلامتی کمیٹی میں جائیں گے. عمران خان نے کہا اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے وہ ٹوٹ جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے بانی نے کہا یہ جو مرضی کرلیں وہ اپنے اصول سے نہیں ہٹیں گے اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتہ ہے سب کو پتہ ہے پاکستان بدل چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط کھڑے ہیں ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے پاکستانیوں کو ملک اور اسکی سالمیت کی دعا کرنی چاہیئے عمران خان نے کہا کہ وہ ملکی کی سالمیت، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑے ہیں اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے کہیں گے تو وہ تیار ہیں

Don’t try to make Afghanistan an enemy. Imran Khan

اپنا تبصرہ لکھیں