امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئےجس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی۔امریکی تجارتی نمائندے کے مطابق کینیڈا نے طے شدہ شرائط کے تحت تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کیا کردیا ہے اورکینیڈا نئے مطالبات سامنے لایا ہے اور پہلے کیے گئے وعدوں سے بھی پیچھے ہٹ گیا ہے جس کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔جبکہ کینیڈین وزیراعظم نےایکس پر بیان میں مذاکرات ناکام ہونےکی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ امریکا اورکینیڈا کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے ہیں کینیڈا امریکی ٹیرف کا ڈالر کے بدلے ڈالر سے جواب دے گامذاکرات کاروں کو امریکا سے واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی 20 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہوگیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روز قبل کینیڈا پر عائد ٹیرف عارضی طور پر مؤخر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں