امریکی اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسی

فلم آئس پرنسس سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر کےوالد کاکہنا ہےکہ گہرے دکھ کے ساتھ اپنی پیاری ہیڈن کے اچانک موت کی خبر شیئر کررہا ہوں کہ میری بیٹی دنیا میں نہیں رہی،تاہم انہوں نے موت کی وجہ نہیں بتائی۔اس سے قبل فلم آئس پرنس میں ان کے ساتھ اداکاری کرنے والی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ گزشتہ سال فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کرچکی ہیں۔خیال رہے کہ ہیڈن پنیٹیئر امریکی ٹی وی سیریز کے علاوہ مختلف فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر نے سپرہیرو ٹی وی سیریز ہیروز سے شہرت حاصل کی جس میں انکے کردار کلیئر بینٹ کو بے حد پسند کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں