پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کے قیام پر گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل جیمنائی کی فری سبسکرپشن کا اعلان کردیا .گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کے تمام طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت فراہم کرے گی جس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے میں کردیا جائے گا .ولسن وائٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں گوگل نے پاکستان میں مقامی کاروباراور گھرانوں کیلئے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا جبکہ اس کے ایکو سسٹم نے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے.گوگل کے نائب صدر نے پاکستان میں کمپنی کے ستقبل کے منصوبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو صرف ابتدا ہے۔