بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا: 11 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔لیویز کے مطابق دھماکا تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی لیبر گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔لیویز کے مطابق ہرنائی دھماکے میں جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ڈپٹی کمشنرہرنائی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اورزخمی کان کن مزدورتھے.دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی جانب جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔رجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا۔

An explosion near the miners’ vehicle in Harnai area of ​​Balochistan

اپنا تبصرہ لکھیں