غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مقیم مشہور جاپانی انفلوئنسر مینا چن نے اپنی 26 ویں سالگرہ سے چند روز قبل ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی جان لے لی۔مینا چن انسٹاگرام پر لائف اسٹائل، فیشن اور کاسمیٹکس سے متعلق مختلف ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی تھی۔مینا چن کے پاپ گروپ این ہائپن کی مداح تھی جس کے ٹاک ٹاک پر 3 لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔اہل خانہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار تھی۔انفلوئنسر کی موت کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے مینا چن کے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے کی گئی۔مینا چن انسٹاگرام پر لائف اسٹائل، فیشن اور کاسمیٹکس سے متعلق مختلف ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کی موت کے حوالے سے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔