وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم جاری کیا تھا اس عبوری حکم میں بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےعدالت کا یہ حکم اختیار سماعت سے تجاوز ہے اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔نظر ثانی کی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے دائرکی ہے ۔یاد رہے سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا. وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے عندیہ دیا تھا کہ وفاقی حکومت عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائرکی جائے گی تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔