شہزادی ڈیانا کے بھائی کا ڈیا نا موت کی حقیقت سامنے لانے کا اعلان

برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی بہو پرنسس لیڈی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور موت سے متعلق حقائق اور اپنا نقطۂ نظر سے بیان کرنے کے لیے نئی کتاب شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔پبلشر پینگوئن رینڈم ہاؤس کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چارلس ارل اسپینسر نے اپنی بہن کے بارے میں تفصیل سے اور کھل کر گفتگو کی ہے.کتاب سوان سانگ. ڈیانا مائی سسٹر برطانیہ اور دیگر ممالک میں 22 ستمبر کو شائع ہوگی اور اس کا 12 زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔چارلس اسپینسر کا کہنا ہے کہ ڈیانا کی موت کی 30ویں برسی قریب آنے کے باعث مجھے ایک بار پھر اپنی بہن سے متعلق انٹرویوز کی متعدد درخواستیں موصول ہو رہی تھیں اس صورتِ حال نے مجھے اپنی یادیں اور خیالات مستقل طور پر قلم بند کرنے پر آمادہ کیا ہے کیونکہ وقت کے ساتھ کئی ایسی آراء بھی حقیقت سمجھ لی گئیں جو درست نہیں۔اسپینسر کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کتاب ڈیانا کو یاد رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کو بھی متاثر کرے جو میری بہن کے عروج کے دور کو یاد نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد ان کے بھائی نے ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی آخری رسومات کے دوران جذباتی خطاب کیا تھا اور ان کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ہمیشہ دیکھ بھال کرنے کا عہد کیا تھا۔اسپینسر نے کہا کہ میں اپنی بہن کی جانب سے بات کرنا چاہتا ہوں اور ڈیانا کو مثبت انداز میں یاد کرنا چاہتا ہوں میرا مقصد قارئین کو ڈیانا کی شخصیت کا وہ پہلو دکھانا ہے جس میں میری بہن محبت، کشش، خود اعتمادی کی کمی اور بھرپور زندگی گزارنے کا جذبہ رکھنے والی منفرد شخصیت تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں