لاہور میں ارمغان کے قریبی دوست کے انکشاف

مصطفی عامراور ارمغان کے ایک اورقریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ ارمغان اس کی ایک خاتون دوست کو بھی پسند کرتا تھا۔ ارمغان نے لڑکی کی وجہ سے مجھے دھمکی دی تھی.مقتول مصطفی عامر اور کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے قریبی دوست نے کہا کہ ارمغان سے چار پانچ سال قبل ایک دوست سلال شاہ کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی ۔ اس وہ وقت ارمغان کو ویڈ بیچتا تھا وہ بھی سلال کے ذریعے ویڈ خریدا کرتا تھا۔قریبی دوست نے بتایا کہ مصطفی کے لاپتہ ہونے کے بعد ارمغان شیراز کے ساتھ جنوری میں میرے پاس لاہور آیا۔ قریبی دوست کے مطابق جب اس نے مصطفی کے لاپتہ ہونے کا ذکر کیا تو شیراز نے حیرانی سے پوچھا مصطفی کون وہ مصطفی جو ویڈ بیچتا تھا اور اس نے مصطفیٰ کے بارے میں مکمل لا علمی کا اظہار کیا . مشترکہ دوست نے بتایا کہ ارمغان نے اس کے دوست کے ذریعے لاہور میں ساٹھ گرام ویڈ خریدی۔ لاہور میں ارمغان نے بتایا کہ وہ شمالی علاقہ جات کی جانب جا رہا ہے۔ ارمغان اپنا کاروبار بہت چھپا کر رکھتا تھا اور دوستوں کو بھی نہیں بتاتا تھا۔دوست نے مزید بتایا کہ ایک دفعہ محفل میں اس کے ہاتھ سے گلاس گرا اور پانی ارمغان کے پیر پر جا گرا اس بات پر ارمغان نے اسے تھپڑ مارنے شروع کردیے تھے ۔وہ تشدد پسند تھا اور دوستوں کا بھی لحاظ نہیں کرتا تھا .

Armaghan’s close friend revealed in Lahore

اپنا تبصرہ لکھیں