مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کےفوری بعد کوآگاہ کیا جس پر کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹےکو روپوشی کامشورہ دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔پراسکیوشن ذرائع کے مطابق ارمغان کی عدالت میں والد سے تکرار ڈرامہ ہے ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنےکے لیے امریکا جانےکا کہا ہے کامران قریشی گرفتارنہ ہواتوکسی وقت بھی فرارہوجائےگا۔