میر رضا قتل کیس میں پولیس کی ایک اور کوتاہی سامنے آگئی.تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو 3 بج کر 11 منٹ پر لاش کی اطلاع سوشل میڈیا سے ملی ابتدائی تفتیش کے مطابق کرائم سین یونٹ کو جائے وقوع پر آنے سے منع کیا گیا تھا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ میر رضا کی لاش کی اطلاع 29 جولائی کی دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ملی اور لاش 1 بج کر 45 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہی۔تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لاش کی اطلاع سے پہلے پولیس کو گلستانِ جوہر میں ڈکیتی کی اطلاع ملی پولیس کو لاش کے مقام کے بجائے گلستانِ جوہر بلاک 7 میں ڈکیتی کی جگہ رہنے کی ہدایت کی گئی علاقائی پولیس کے موقع پر نہ پہنچنے کی وجہ سے بھی شواہد ضائع ہوئے۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم اگلے روز جائے وقوع پر پہنچی لاش ملنے کے 15 منٹ بعد تلاش ڈیوائس کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی لیکن وہ بھی نہیں پہنچے کرائم سین یونٹ کی ٹیم اب تک 5 مرتبہ جائے وقوع کا دورہ کر چکی ہے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ میر رضا کی لاش کی اطلاع 29 جولائی کی دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ملی اور لاش 1 بج کر 45 منٹ تک جائے وقوع پر موجود رہی تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم واقعے کے روز جائے وقوع پر پہنچی ہی نہیں۔