میر رضا کیس کی فرانزک رپورٹ. تشدد اور شناخت چھپانے کی کوشش کا انکشاف

میر رضا کیس میں کیمیکل ایگزامن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ میر رضا کی شناخت چھپانے کی کوشش کی گئی۔میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں فارنزک اور میڈیکل رپورٹس کو اہم شواہد کے طور پر تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے جب کہ تفتیشی ٹیم کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔میر رضا کی کیمکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ کے مطابق میر رضا کے جسم سے تیزاب کے شواہد ملے ہیں۔ میر رضا کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹ موجود نہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کے خون کے نمونے میں بےہوشی کی دوا کے اجزاء بھی پائے گئے ہیں۔ میررضا کی شرٹ پر گن شارٹ ریزیڈیو کمر پر پایا گیا جی ایس آرکی کمر کی جانب زیادہ مقدار میں موجودگی ظاہرکرتی ہےکہ گولی کمرکی جانب سے لگی۔رپورٹ میں شرٹ پر گولی لگنے کے دو سوراخوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شرٹ کے پچھلے حصے پر گولی کا سوراخ تھا جبکہ شرٹ کے سامنے بھی گولی کا بڑا سوراخ موجود تھا۔فارنزک رپورٹ کے مطابق کرائم سین سے ملنے والی لاش کے ڈی این اے نمونے میر رضا کے والدین کے ریفرنس سیمپلز سے میچ کر گئے ہیں جس کے بعد لاش کی شناخت میر رضا کے طور پر تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ سندھ پولیس کے حوالے کردی ہے جب کہ میر رضا کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کی گئی تیسری رپورٹ بھی تفتیشی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل کے مطالبےپرڈیجیٹل کرنسی کی منی ٹریل بھی حاصل کی جائےگی جس کےلیےایف آئی اے کےمتعلقہ افسران معاونت فراہم کریں گے دونوں معاملات میں معاونت کے لیےمتعلقہ اداروں کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق میررضا کےموبائل فون اور اسمارٹ واچ کی تحقیقات میں متعلقہ حکام معاونت کریں گے۔ میر رضا کا موبائل فون اور ڈیجیٹل گھڑی تاحال تفتیشی حکام کے پاس موجود ہے۔میر رضا کیس میں ایک اور اہم پہلو سامنے آ یا ہے کہ کرائم سین سے 5 روز قبل ملنے والے خول کی تاحال فرانزک سائنس لیبارٹری سے میچنگ نہیں ہو سکی.ذرائع کے مطابق میر رضا کے زیر استعمال پستول سیکیورٹی گارڈ کا تھا جو دکان سے اٹھایا گیا تھا جب کہ سیکیورٹی کمپنی نے یہ پستول لکی اسٹار کے قریب واقع دکان سے خریدا تھا۔ذرائع کے مطابق اسلحہ فروخت کرنے والے دکاندار نے فروخت کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا ہے.تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ملنے والے خول کا ریکارڈ اب تک میچ نہیں کیا جا سکا.

اپنا تبصرہ لکھیں