ٹرمپ کی ایرانی حملے کے خوف سے ٹرک میں چھپنے اور طیارہ بدلنے کی تصدیق

ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ترکیہ میں نیٹو سربراہ اجلاس سے واپسی کے دوران ممکنہ ایرانی حملے کے خطرے کے باعث انہیں خفیہ طور پر ایک طیارے سے دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔یہ انکشاف اس واقعے کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے جب 8 جولائی کو ٹرمپ کو انقرہ ایئرپورٹ پر کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا تاہم بعد میں وہ ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر طیارے سے نکالے گئے اور ایک چھوٹے فوجی طیارے میں منتقل کر دیے گئے۔ترکیہ سے واپسی پر انھوں نے میڈیا کے نمائندوں اور اور وائٹ ہاؤس کے بیشتر عملے کو صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر سوار کروایا جو کہ ایک فریب تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے ایک قابلِ اعتبار ایرانی خطرے کا سراغ لگایا تھا جس میں مبینہ طور پر ٹرمپ کے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا امکان موجود تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کو یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ نیٹو اجلاس کے قریب ایک شخص کندھے سے فائر کیے جانے والے میزائل کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔یہ ایک پیچیدہ چال تھی جس میں صدر ٹرمپ کو ایئرفورس ون پر سوار ہونے کے بعد ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا اور بعدازاں لینڈنگ کے بعد انھیں دوبارہ اُسی طیارے پر سوار کروایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ترکیہ پہنچنے کے لیے قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے نئے بوئنگ 747-8 طیارے میں سوار ہوئے تھے لیکن واپسی پر انہوں نے پرانے ایئر فورس ون میں سفر کرنے کا اعلان کیا تھا۔8 جولائی کو انہیں اسی طیارے میں سوار ہوتے دکھایا گیا، مگر واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وہ بعد میں طیارے کے دوسری جانب کھڑے کیے گئے کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے خفیہ طور پر باہر نکلے اور ایک C-32A فوجی طیارے میں منتقل ہو گئے۔ یہ طیارہ بوئنگ 757 کا تبدیل شدہ ماڈل ہے اور عموماً نائب صدر کے سفر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بعد ازاں ٹرمپ برطانیہ پہنچے جہاں انہوں نے دوبارہ پرانے ایئر فورس ون میں سفر کیا اور پھر قطر کی جانب سے فراہم کردہ نئے صدارتی طیارے کے ذریعے واشنگٹن واپس روانہ ہوئے۔حکومتی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کوئی صدر جنگ زدہ علاقے یا اُس کے قریب سفر کرتا ہے تو اِس نوعیت کے اقدامات غیر معمولی نہیں ہوتے۔وائٹ ہاؤس نے اس ممکنہ خطرے کی بہت کم تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم یہ پھر بھی ٹرمپ اور ایران کے درمیان تلخ تعلقات کی تاریخ کا ایک اور نمایاں واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں