پولیس کا دباؤ ڈالنے کا الزام مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم شیراز کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کی سماعت ہوئی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم سید شیراز حسین بخاری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان پر اعترافِ جرم کے لیے دباؤ ڈالا ہے جبکہ وہ اس مقدمے میں واحد چشم دید گواہ ہیں۔ شیراز کے اس بیان کے بعد مجسٹریٹ نے پولیس کی اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت میں ملزم شیراز نے بیان میں کہا ہے کہ ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو میرے سامنے لوہے کی راڈ سے قتل کیا لاش ٹھکانے لگانے کے لیے مجھے گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ بلوچستان لے کر گیا میں کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ملزم شیراز نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ اعترافی بیان کے لیے مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہےمجھے کہا گیا ہے کہ اعتراف کرو گے تو کم سزا ملے گی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم شیراز کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو بیان دینے سے قبل سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا اور ریمارکس دیے کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے آپ اچھی طرح سوچ لیں۔

Mustafa murder case accused Shiraz’s confessional statement request rejected, alleging police pressure

اپنا تبصرہ لکھیں