امریکا میں گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی

امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی شدید آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تاہم گورنر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق، آگ رات 2 بجے لگی جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ گورنر شاپیرو کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔گورنر ہاؤس میں آگ لگانے کے الزام میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنر جوش شاپیرو، ان کی اہلیہ، چار بچے، دو پالتو کتے اور ایک اور خاندان رہائش گاہ میں موجود تھا.حکام کے مطابق ملزم کے پاس خود ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی موجود تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔گورنر ہاؤس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔ فرنیچر جل چکا ہے اور زمین پر راکھ پھیلی ہوئی ہے۔ دیواریں اور چھتیں سیاہ ہو چکی ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں گورنر نے گزشتہ رات یہودی تہوارکی تقریب منعقد کی تھی۔شاپیرو نے 2022 میں پنسلوانیا کے گورنر کے طور پر انتخاب جیتا تھا اور وہ 2028 کے صدارتی امیدوار کے ممکنہ ناموں میں بھی شامل ہیں۔

Governor’s residence set on fire in America

اپنا تبصرہ لکھیں