تحریک انصاف کے سلمان اکرم اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات میں شدت

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا اور مشعال یوسف زئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔مشعال یوسفزئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزامات کے بعد جوابی بیان میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ جن کو مقدمہ لڑنے کے کوئی چار آنے نہیں دیتا وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں۔مشعال کو کس نے سینیٹر بنوایا انہیں علم نہیں۔ ان کے پاس مشعال یوسف زئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، پارٹی سے فارغ نہ کرکے انہوں نے درگزر سے کام لیا۔مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی ک عمران خان کے سامنے ایک بار معافی مانگ کر پھر بیان بازیاں کر رہے ہیں سلمان اکرم اگر پارٹی سے فارغ کر سکتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں۔اسی حوالے سے پارٹی ورکر شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی ہے امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا اگر پتا چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں