جیل انتظامیہ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے جبکہ جیل انتظامیہ کو عدالت کے تحریری حکم نامے کا انتطار ہے .اسپتال منتقلی کے تحریری احکامات ملنے پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے گا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ عمران خان کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا جائے اور اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔اسپتال کے اخراجات کے حوالے سے عدالت نے کہا کہ اخراجات عمران خان کی فیملی خود برداشت کرے گی جبکہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائیگی۔عدالتی حکم کے مطابق اسپتال میں عمران خان کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہونگے.عدالت نے کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت تک اسپتال میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت نے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ عمران خان تقریباً ایک مہنیہ شفاء انٹرنیشل اسپتال رہیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں