روس میں روبوٹس کی شادی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ماسکو کی لائبریری میں ہونے والی تقریب میں رابرٹ اور میٹلڈا کو روبوٹ میاں بیوی قرار دیا گیا۔شادی کی تقریب میں روبوٹس کو ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں روبوٹس کو ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔رابرٹ کو ایک آفس ورکر اور بلاگر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ میٹلڈا ایک بیلرینا روبوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں