سپریم کورٹ کا مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے کا اعلان

چیف جسٹس کے سیکریٹری مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ اب مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے پر کام ہورہا ہے اے آئی ہی پالیسی کے مطابق مقدمات مقرر کرے گی۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اے آئی سے مقدمات مقرر کرنے میں انسانی عمل دخل ختم ہو جائے گا۔مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کے شکایات سیل کو 50ہزار830 شکایات موصول ہوئی صرف 2 شکایات براہ راست سپریم کورٹ کے افسران سے متعلق تھیں سپریم کورٹ اب صرف متعلقہ شکایت پر ہی کارروائی کرتی ہے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ مجموعی طور پر 35 سروسز فراہم کررہی ہے بیشتر آن لائن ہیں سپریم کورٹ کی 12 سروسز کو آن لائن کرنے پر کام جاری ہےسیکریٹری چیف جسٹس نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا شکایت سیل میں فیڈ بیک بہت اچھا رہا ہے سپریم کورٹ اوورسیز سیل میں 1063 شکایات موصول ہوئی ہیں 22 شکایت سپریم کورٹ سے متعلق تھیں 14 کو نمٹایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں