سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھا گیا ہے.ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔ یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا. جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا جبکہ فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم جناح-1 نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کےچانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا جناح-1 چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔چیئرمین سپارکو کا کہنا ہے کہ جناح-1 قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے جناح-1 پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔