نوشہرہ میں شجرکاری کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر لانگ مارچ میں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 13اگست کی رات ایک کال پر پورا پاکستان ڈی چوک بن گیا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا 20 لاکھ سے زائد افراد اسلام آباد لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح عوام ہیں پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار 235 ارب روپےترقیاتی بجٹ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے اپنے وژن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی بانی کی رہائی کیلئے گڈ گورننس کے ساتھ جدوجہد جاری ہے۔