طلاق کے بعد اقبال انصاری بدل گئے اب وہ بہترین والد اور نانا ہیں. بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر اقبال انصاری میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ ایک اچھے والد اور نانا کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ شادی کے دوران گھریلو ذمہ داریوں کا زیادہ تر بوجھ انہی کے کندھوں پر تھا۔بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران گھر کی تمام ذمہ داریوں کا بوجھ انہی کے کندھوں پر تھا۔ وہ ادکاری بھی کرتی تھیں اور ساتھ ہی گھر اور بچوں کو بھی اکیلے ہی سنبھالتی تھیں۔ ان کے مطابق اس وقت اقبال انصاری نے ان کا کوئی ساتھ نہیں دیا تھا۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ طلاق کے بعد صورتحال مکمل طور پر بدل گئی ہے سابق شوہر اب اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں کے بہت قریب ہیں ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں بشریٰ انصاری نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ سیکھتا اور بدلتا ہے اسی لیے وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے سابق شوہر میں بھی مثبت تبدیلی آئی ہے.بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اپنے سابق شوہر کو ایک ذہین انسان، بہترین ہدایت کار اور اچھا باپ سمجھتی ہیں، جو آج اپنی بیٹیوں اور نواسے نواسیوں سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں