سعودی عرب کا ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کےمطابق نئے ویزا کےتحت زائرین 365 دن کی مدت میں متعدد بارسعودی عرب میں داخل ہو سکیں گےجبکہ مجموعی قیام کی مدت 90 دن تک محدود ہوگی۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نےواضح کیا ہےکہ یہ ویزا یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحج تک، یعنی حج سیزن کے دوران قابلِ استعمال نہیں ہوگا۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا سفری عمل کو مزید آسان بنانا اور سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔اعلان کے مطابق ہر نئے دورے سے قبل زائرین کو نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ منظور شدہ سروس فراہم کنندہ سے عمرہ پیکیج خریدنا ہوگا جب کہ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ بھی حاصل کرنا لازمی ہوگا جس کی تاریخیں منتخب پیکیج سے مطابقت رکھیں گی۔بیان میں کہاگیا ہےکہ ہر بار سعودی عرب سےروانگی کےبعدویزا غیر فعال ہوجائےگا جسے آئندہ سفر سے قبل مقررہ شرائط پوری کرنے پر دوبارہ فعال کیا جائے گا۔حکام کے مطابق نئے ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی زیادہ آسان اور سہل ہو جائے گی جبکہ اس اقدام سے مملکت میں مذہبی سیاحت کے شعبے کو بھی مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں