حکومت پنجاب کا اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ملنے والا ریلیف ختم کردیا گیا

حکومت پنجاب کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ملنے والا ریلیف ستمبر سے ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد کے شہری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف سے محروم ہو گئے ستمبر میں اسلام آباد کے صارفین 14روپے فی یونٹ کے ریلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے ۔ آئیسکو نے تصدیق کر دی
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا زیادہ تر حصہ پنجاب میں واقع ہے جس میں کمپنی کے راولپنڈی، چکوال، اٹک اور جہلم سرکلز شا مل ہیں تاہم پنجاب میں واقع نہ ہونے کے باعث اسلام آباد سرکل کے کئی علاقے پنجاب حکومت کے اس ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔
آئیسکو کے مطابق اسلام آباد کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا ، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں