ایف بی آر کا جائیداد کی قیمتوں کی شرح میں 80 فیصدتک کا اضافہ

ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھادیں.پراپرٹی ویلیوایشن شرح میں اضافےکا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا .ایف بی آر کے مطابق اسلام آباد کےای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی اسکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ سیکٹر ای 6 اور ایف 7 میں فی اسکوائر یارڈ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار مقرراورایف 7 میں فی اسکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار،ای 11 میں 70 ہزار مقرر کی گئی ہے اسی طرح ایبٹ آباد، اٹک ،بہاولنگر اور بنوں میں بھی جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق بھکر،بہاولپور، چکوال ،چنیوٹ اور ڈی آئی خان میں بھی نئےریٹ مقرر کئے گئے ہیں اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ اورگجرات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حافظ آباد،ہری پور، کراچی اور قصورمیں بھی پراپرٹی کے نئے ریٹ مقرراورلاہور،اوکاڑہ، میانوالی، کوئٹہ ،راولپنڈی ،ساہیوال اور سرگودھا کی بھی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے .ایف بی آر کے مطابق ویلیوایشن ٹیبلز پراپرٹیز سےزیادہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں