پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے عمران خان کی ہدایت پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔راولپنڈی اسلام آباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہےتحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپںڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر جبکہ راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔