زیر سمندر کیبل کی مرمت. انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے تک سست رہے گی.پی ٹی سی ایل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہےکہ سمندری کیبل کی مرمت کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمتی کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور یہ عمل تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس […]

عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کےحوالے سے تھانہ صاق آباد کے کیس میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کےحوالے سے تھانہ صاق آباد کے کیس میں علیمہ خان کو گرفتار کر کے انہیں بدھ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ تھانہ […]

سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کا اجلاس […]

صبح سویرے پاک افواج نےافغان طالبان کے متعدد ٹینک بھی تباہ کردئیے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صبح سویرے پاک افواج نے افغانستان سائڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جہاں سے بارودی اور عسکری قوتیں پاکستانی حدود کی طرف خطرناک کارروائیاں کر رہی تھیں۔ اس کارروائی میں افغان طالبان کے ٹینک تباہ ہوگئے اور ٹینک پوزیشن کی تباہی سے دشمن کی […]

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 19 افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب […]

گنڈا پور کا استعفی گورنر ہاوس کو موصول.پیر کو منظوری کا فیصلہ ہوگا.کنڈی

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ہفتے کو ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ہے۔ استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر […]

ملیر ندی کراچی میں سونے کے ذرات کی تلاش.عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی

ملیر ندی کراچی میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی افواہ پر بڑی تعداد میں لوگ تلاش کے لیے پہنچ گئے.اورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لی لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔کورنگی کاز وے […]

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ پاکستان پہنچتے ہی پولیس مقابلے میں ہلاک

رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلے میں لاہور کے معروف امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مارا گیا۔ طیفی بٹ کو گزشتہ روز ہی دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لانے کے […]

کراچی میں ای ٹکٹنگ کا سلسلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا. آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا سلسلہ 27 اکتوبر سے بھرپور طریقے سے شروع کیا جائے گا۔غلام نبی میمن نے بتایا کہ چالان مشینیں فراہم اور جرمانے جمع کرنے والی کمپنی کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ 30 ستمبر کو ختم […]

پاور بریک ڈاؤن پر نیپرا کا بڑا فیصلہ.کے الیکٹرک پر ڈھائی کروڑ کا جرمانہ عائد

جنوری 2023 کے بڑے پاور بریک ڈاؤن پر نیپرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ کے الیکٹرک کو آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک کو 15 روز کے اندر جرمانہ جمع کروانا ہوگا ۔ فیصلے کے مطابق […]