گوجرانوالہ میں بھیک مانگنے والوں نے بزرگ مرحومہ کے چالیسویں کے ختم کی تقریب میں ہزاروں مہمانوں کے لیے سوا کروڑ روپیہ خرچ کر دئیے تین سو بکرے ذبح کر کے ملک بھر سے آنے والے بھکاریوں کو مٹن گوشت کھلایا کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔متوفی خاتون کے پوتے کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے۔راہ والی ریلوے اسٹیشن کی گراؤنڈ میں جھگی واسوں نے چالیسویں کی تقریب کا انعقاد کیا کنگرہ برادری نے ہزاروں لوگوں کو اکٹھا کر کے اور اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈبنا کر شہریوں کو حیران کردیا 120 سالہ سکینہ بی بی کے 40 ویں کی تقریب میں 12 ہزار زائد مہمانوں کو ملک بھر سے بلوایا گیا تمام مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی میں کرسیوں پر بٹھا کر کھلا کھانا کھلایا تمام مہمانوں کو ناشتے میں سری پائے اور گرم نان چاول پیش کیے گئے شام کے کھانے میں مٹن چاول نان اور میٹھے میں گاجر سیب کا مربع پیش کر کے تاریخی بنا دیا.تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے دو ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا . چالیسویں میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے 500 افراد مختص تھے تمام مہمانوں کو تین شفٹوں میں پنڈال میں کھانا پیش کیا گیا