ایران کو جلد چینی دفاعی میزائل نظام موصول ہونے کا امکان.برطانوی میڈیا

برطانوی میڈیا نے ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں چین سے فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے کندھے پر رکھ کر فائرکیے جانے والے تقریباً 400 ائیر ڈیفنس سسٹمزکی پہلی کھیپ ملنے والی ہےاس معاہدے کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد ایران کی قلیل فاصلے کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی معلوم کوششوں میں سے ایک ہے۔اس میں 3 سے 4 سو QW-12 اور FN-16 مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز (MANPADS) شامل ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم کمپنی ژونگ چنگ باؤشانگ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے ساتھ طے پایا ہے۔دوسری جانب چین نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں