حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل

حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول کو دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی ہے۔ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز کا انعقاد عالمی تعلیمی ادارے ٹی 4 ایجوکیشن کی جانب سے کیا جاتا ہے یہ ایوارڈز دنیا بھر کے ایسے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیے گئے تھے جو تعلیم، طلبہ کی فلاح اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سال پاکستان سے صرف 2 اسکول اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کا سرکاری اسکول شامل ہے۔ورلڈبیسٹ اسکول پرائزز کو تعلیم کے معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں کی درخواستوں میں سے صرف منتخب ادارے ہی فائنلسٹ بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں