دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو کا انتقال

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے۔ اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے۔ بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں. دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔نصیر سومرو کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے۔گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے.

Naseer Soomro, one of the world’s tallest men, passes away

اپنا تبصرہ لکھیں