معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی اور ممکنہ طلاق کے معاملے پر رجب بٹ نے صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھ دیا ہے۔انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ اور سالے کو اب کسی نئے انسان کی تلاش کرنی چاہیے جسے وہ استعمال کر سکیں۔ رجب بٹ نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے میں وقت لگتا ہے اور وہ طلاق کے فیصلے پر قائم ہیں۔رجب بٹ اور ایمان فاطمہ جو ایک بیٹے کی والدین ہیں گزشتہ کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات کے باعث خبروں میں ہیں۔ معاملہ اس وقت زیادہ نمایاں ہوا جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی خبریں سامنے آئیں جسے ایمان نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔ ایمان کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات بہتر ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔تاہم رجب بٹ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اور ایمان کے درمیان جو کچھ ہوا اسے اب آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے لیکن انہوں نے ایمان اور ان کے بھائی عون شیخ پر صلح کے حوالے سے غلط معلومات دینے کا الزام لگایا۔