لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کا آپریشن بحال کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی ائیرپورٹ کا آپریشن فی الحال معطل رہے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ترجمان قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔ترجمان قومی ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔
