ایف آئی اے کا کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے خصوصی یونٹ قائم کردیا .خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاون کی تحقیقات کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیقات کرے گا کرپٹو کرنسی کے غلط استعمال کی روک تھام اور مؤثر قانونی کارروائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے خصوصی یونٹ کا قیام مالیاتی جرائم کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش ہے۔کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہونے والے مشکوک مالی لین دین کی نگرانی بھی خصوصی یونٹ کی ذمہ داری ہوگی خصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی سے متعلق سائبر جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات بھی کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں