سعودی فیملی کی شاہی شادی کیلئے4 ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا کیک

ہسپانوی پیسٹری شیف کا نام مارک سواریز نےسعودی فیملی کی شاہی شادی کیلئے ایک ایسا لاجواب اور منفرد کیک تیار کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ہسپانوی پیسٹری شیف اپنے انتہائی نفیس اور شاندار کیکس کے لیے مشہور ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیف نے 3.5 میٹر اونچے اور 1.8 میٹر چوڑے شاہکار کو تیار کیا ہے جس کی سجاوٹ اور ڈیزائن بھی شاہی تھا۔شیف کا کہنا ہےکہ محض کیک پر 33ہزار پنکھڑیاں سجانا ہی ایک غیر معمولی محنت طلب کام تھا اس شاندار نظر آنے والے کیک کی تیاری میں مجموعی طور پر تقریباً 1800 گھنٹے لگے اور اس کا وزن 500 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا۔ہسپانوی شیف کو شاہی خاندان سے آرڈر ملنے کے بعد انہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ صرف اس کا خاکہ تیار کرنے میں لگا اور مزید 4 ماہ عملی شکل دینے میں لگائے۔شیف نے اس خاص منصوبے کے لیے انہوں نے اپنے کئی پیسٹری شیف دوستوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں