کراچی ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ کہاں گیا پولیس ایک ماہ بعد بھی گتھی نہ سلجھا سکی.جبکہ ملزم ارمغان کی گرفتاری پرعدالت نے پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی میں ڈیفینس کے پوش علاقے سے مصطفیٰ کے اغوا کیس ممصطفیٰ کی والدہ کا ڈی این اے لے لیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ڈی این اے کو جائے وقوعہ سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھرسے خون کے نمونے لیے تھے اور کارپیٹ سے پولیس کو خون ملا تھا۔رملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے مصطفیٰ کے موبائل فون اور ملزم ارمغان کے موبائل فون کا فرانزک بھی کرایا جا رہا ہے۔ملزم ارمغان اور مغوی مصطفیٰ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے ملزم ارمغان نے گرفتاری کے بعد ابتدائی طور پر متضاد بیانات دیے ہیں پولیس اب تک مغوی مصطفیٰ عامرکی لاش اور نہ ہی گاڑی برآمد کر سکی ہے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے اغواء نوجوان مصطفیٰ کیس میں عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد کردی۔عدالت نے مکمل تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے گرفتار ملزم ارمغان کو 10 فروری کو جیل بھیج دیا تھا۔عدالت نے ہدایت کی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی چھاپہ مارٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ گرفتار ملزم ارمغان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا،