پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے 5 اگست کے احتجاج پر مشاورت کی اجلاس میں اکثریتی ارکان نے 5 اگست کو ملک گیر تحریک کے بجائے ایک جلسے کی حمایت کی ارکان کی اکثریت نے 5 اگست کو جلسہ کرنے پر رائے دی۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر سمیت ارکان کی اکثریت کسی بھی تحریک کی بجائے ایک دن کے جلسے کے حق میں تھی ارکان کا کہناتھا کہ ہمیں ملک گیر احتجاج کی بجائے ایک جگہ جلسہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج کی تجویز دی تھی جس کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت نے مخالفت کی .ذرائع کے مطابق ارکان چاہتے تھے کہ جلسے تک ہی احتجاج یا بانی کی گرفتاری کو محدود رکھا جائے۔ ارکان نے فیصلہ کیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کو جلسے کے حوالے سے آگاہ کیا جائےگا۔