محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی۔محکمۂ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں گے ۔محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتے تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے کے اسکولوں میں ہفتے میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔