کاکروچ جنتا پارٹی نے گرفتار کارکنوں اور مظاہرین کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ایک بار پھر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دے دی۔واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے تین روز قبل وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر کئی روز سے جاری دھرنا ختم کیا تھا۔ترجمان کاکروچ جنتا پارٹی کا کہنا ہےکہ خدشہ تھا احتجاج ختم ہونے کے بعد طلبا کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ حکومت کل تک گرفتار مظاہرین کو رہا کرے اور ان کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔