کراچی میں گاڑی سے کرتب دکھانے والے امیر زادے نے موٹرسائیکل سواروں کچل دیا

کراچی میں طارق روڈ پر مہنگی گاڑی سے کرتب دکھانے والے امیرزادے نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا.سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں سفید رنگ کی مہنگی گاڑی کو کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے گاڑی سے زخمی نوجوان دانیال عباسی اسپتال میں زیر علاج ہے۔گاڑی میں دو نوجوان سوار تھے جو کافی دیر تک گاڑی سے کرتب کرتے رہے اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان اس کی زد میں آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد گاڑی سوار افراد گاڑی سمیت فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی ٹانگ پر فریکچر اورجسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں ہیں جبکہ اس کا ساتھی نوجوان محفوظ رہا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت دانیال عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق اقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج نہیں ہوئی متاثرہ شہری کے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے تاہم اب تک کوئی قانونی کارروائی نہ ہوسکی۔

A stuntman crushed motorcyclists in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں