کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ 4 سو سے زاید مسافر یرغمال

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے معصوم مسافروں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہیں کو یرغمال بنا رکھا ہےحکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان پیش آیا ہے ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں. کوئٹہ ریلوے کے ایک سینیئر اہلکار محمد کاشف نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے ٹرین پر سوار 450 کے قریب مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہےحکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس نو بوگیوں پر مشتمل ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ سے ٹرین کا ڈرائیور زخمی ہوا سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور بھاری فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ٹرین میں موجودمسافر بھی زخمی ہوئنے کی اطلاع ہےجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق ریلوے لائن کو پہلے دھماکا خیز مواد سے تباہ کرکے ٹرین کو روکا گیا پھر فائرنگ کی گئی جس میں ڈرائیور سمیت کئی مسافر شدید زخمی ہوئے.ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ ٹرین جہاں پر موجود ہے وہاں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کرتا اس لیے رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں مزید بتایا ہے کہ پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں.

Quetta-Peshawar bound Jaffar Express attacked, over 400 passengers held hostage

اپنا تبصرہ لکھیں