ایک سیاسی جماعت نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا: اسحاق ڈار

اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سےایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے […]

پنجاب میں بجلی سبسڈی پر کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات صرف بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے پر ہو رہے ہیں اور دوست ممالک سے روول اوور کے بارے آئی ایم ایف مطمئن ہے جب کہ پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سےاب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا […]

آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کو بجلی بلوں پر سبسڈی دینے سے روک دیا

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کی مجاز نہیں ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے پنجاب کی طرف سے بجلی بلوں پر سبسڈی دینے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے مطابق […]

عدالت نے ملزمہ نتاشہ کو منشیات کیس میں بھی گرفتار کرنےکی اجازت دے دی

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نئےکیس میں ملزمہ کی گرفتاری اور تفتیش کرنےکی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے ملزمہ کو نئے مقدمے میں گرفتار کرنےکی اجازت دے دی۔ عدالت نے سینئر سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو احکامات جاری کردیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر محمد شاکر کو ملزمہ […]

مون سون میں غیر معمولی پیشرفت، ڈیپ ڈپریشن کا سمندری طوفان بننے کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق یہ سسٹم اپنی شدت برقرار رکھتے ہوئے شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سندھ کی ساحلی پٹی کے قریب آسکتا ہے جہاں سازگار موسمی حالات ملنے کے باعث یہ مختصر دورانیے کے لیے سمندری طوفان بن سکتا ہے جس کا نام اسنیٰ رکھا جائے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ […]

پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کوحراست میں لے لیا

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور پولیس نے سربراہ غزہ بچاؤ مہم اور ان کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا۔ اسلام آباد پولیس نے غزہ مارچ کے متعدد شرکا کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے بتایاکہ مشتاق احمد کو ڈی چوک سے دفعہ 144 کی […]

نواز کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس نواز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر پارٹی […]

لاہور میں غربت سے تنگ شہری نے پوری فیملی کو زہر دیدیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکے سربراہ نے اہلخانہ کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نےبیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلائیں، متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دےکربچالیاگیا اور اب ان کی حالت خطرےسے باہر ہے۔ ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر پوری فیملی […]

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس کی ناکامی

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ماحول بن گیا ہے وہ نہ بلوچستان کے حق میں ہے اور نہ پورے پاکستان کے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 1400 کلومیٹر کے درمیان مربوط حملے کیے گئے، وزیر داخلہ بتائیں ملک میں کیا ہورہا ہے؟ پی […]

ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے قریب ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ڈی ایس پی زخمی

حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر قائم ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے قریب ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران زخمی تاہم پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ٹول پلازہ کے قریب سراپا احتجاج تھے، احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی گئی جب […]