آیت اللہ خامنہ ای کے نماز جنازہ کی تیاریاں .حملے کی صورت میں ایران کی سخت وارننگ

آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گرینڈ مسلہ کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور اُن کے اہلخانہ کی میتوں کو تہران کی ایک مسجد میں رکھ دیا گیا ہے۔سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یا امریکا نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو ایرانی جواب نہایت سخت ہوگا۔خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں کئی سربراہان مملکت سمیت 100 ممالک کےمندوبین شریک ہوں گے۔یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا نئے سپریم لیڈر ان تقریبات کے دوران عوام کے سامنے آئیں گے یا نہیں۔ خامنہ ای کے صاحبزادے جنگ کے بعد سے عوامی منظرنامے سے دور رہے ہیں اور بیانات کے ذریعے ہی رابطے میں رہے ہیں۔ جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے قائم مقام کمانڈر احمد واحدی پہلی بار منظرعام پر آگئے کمانڈر احمد واحدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرعام پر آئے ہیں احمد واحدی تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ چھ جولائی کو تہران اور نو جولائی کو مشہد کی فضائی حدود بند رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں