جاپان میں 2025 کے دوران 76 ہزار سے زائد افراد کا تنہائی میں انتقال

جاپان میں 2025ء کے دوران 76 ہزار سے زائد افراد تنہائی میں گھروں میں انتقال کر گئے۔جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران ملک بھر میں 76 ہزار 941 افراد اپنے گھروں میں اکیلے انتقال کر گئے۔اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ بیشتر افراد کی لاشیں نسبتاً جلد دریافت کر لی گئیں. 28 ہزار 398 افراد کی لاشیں موت کے دن یا اگلے روز ملیں جبکہ 15 ہزار 865 افراد کی لاشیں 2 سے 3 دن اور 10 ہزار 456 افراد کی لاشیں 4 سے 7 دن کے اندر دریافت ہوئیں۔ علاوہ ازیں 22 ہزار 222 افراد کی لاشیں 8 یا اس سے زیادہ دن گزرنے کے بعد برآمد ہوئیں جو مجموعی تعداد کا 28.9 فیصد ہےرپورٹ کے مطابق تنہائی میں وفات پانے والوں میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی شرح 76.6 فیصد رہی اس عمر کے 58 ہزار 919 افراد گھروں میں مردہ پائے گئے جو 2024ء کے مقابلے میں 875 زیادہ ہیں۔جاپانی حکومت ایسے واقعات کو تنہائی میں موت قرار دیتی ہے جو ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور سماجی تنہائی کے سنگین مسئلے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں