نوجوان گاڈزیلا اسٹار کیلی ہوٹل حادثے میں جاں بحق

ہالی ووڈ کی مشہور فلمی سیریز گاڈزیلا میں جیا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی ہوٹل ریاست میری لینڈ کے علاقے آئیجمز وِل میں پیش آنے والے ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے والد جوشوا ہوٹل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ایک گاڑی کی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والا 19 سالہ نوجوان بھی زخمی ہے تاہم اس کی جان کو خطرہ نہیں ہے اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ گاڑی میں موجود ایک دوسرے مسافر نے جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھی طلبہ س نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ حادثے کی وجوہات سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے اور خاندان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔کیلی ہوٹل پیدائشی طور پر سماعت سے محروم تھیں۔ انہوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم گاڈزیلا ورسز کانگ میں جیا نامی ایک یتیم بچی کا کردار ادا کیا تھ جو اشاروں کی زبان کے ذریعے کانگ سے رابطہ کرتی تھی۔ ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں بے حد سراہا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم گاڈزیلا ایکس کانگ دی نیو ایمپائر میں بھی اسی کردار کو دوبارہ نبھایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں