پنکی کیخلاف پولیس نے قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کردیا

انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے بغدادی تھانے میں قتل کے مقدمے کو پولیس نے قتل بالسبب میں تبدیل کردیا۔عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق جامعہ کراچی کی رپورٹ کی روشنی میں قتل کی دفعہ ختم کی گئی ہے کیمیکل رپورٹ میں موت نشے کی وجہ سے ظاہر ہوئی۔پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔چالان کے متن کے مطابق متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔جمع کرائے گئے چالان میں پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں