امریکی صدر ٹرمپ عدہ سنبھالنے کے بعد نظام حکومت کے ساتھ ساتھ صدارتی دفتر کی تزئین و آرائش تبدیل کرکے سنہری کردی .اوول آفس میں سنہرے مجسمے، آرائشی اشیا، سنہرے فریموں سے مزئین تصاویر اور سنہرے پردوں سے ڈھکی کھڑکیاں نظر آنے لگی جبکہ آتش دان کے سنہری ڈیزائن اور سنہرے کور میں لپٹے ٹی وی ریموٹ سے صدر ٹرمپ نے اوول آفس کو سنہرے رنگوں سے جگمگاتی ایک گیلری میں بدل دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے 20 شخصیات کی پورٹریٹس کو بھی اوول آفس کی دیواروں کی زینت بنایا ہے جن میں سابق امریکی صدور اور سیاستدانوں کی تصاویر شامل ہیں۔