لندن میں سب اسٹیشن میں آتشزدگی. ہیتھرو ایئر پورٹ بند .ہزاروں پروازیں منسوخ

برطانیہ کا ہیتھرو ایئرپورٹ جمعہ کی صبح سب اسٹیشن میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث 24 گھنٹے کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ پروازوں کو دوسرے ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا جا رہا ہے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے۔ 70 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہیتھرو ایئر پورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والےسب اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ائیرپورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہےترجمان ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ آج 21 مارچ کو رات تک بند رہے گا مسافر ائیرپورٹ نہ آئیں ائیرلائنز سے رابطہ کریں۔ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ 70 سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 120 پروازیں پہلے ہی فضاء میں تھیں جنہیں یا تو دوسرے ایئرپورٹس پر موڑ دیا گیا یا واپس بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہیتھرو ایئر پورٹ پر روزانہ تقریباً 13 سو پروازیں آتی اور جاتی ہیں۔

Fire at substation in London. Heathrow Airport closed. Thousands of flights canceled.

اپنا تبصرہ لکھیں