ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی وفاقی محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کے آرڈر پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں تعلیمی اداروں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی امریکا میں ا سکولوں کا نظام انتہائی گر چکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ حکم ایک بار میں ہمیشہ کے لیے وفاقی محکمہ تعلیم کو ختم کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے بند کرنے جا رہے ہیں اور اسے جلد از جلد بند کر دیں گے کیونکہ اس سے ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسکولوں کے طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں محکمہ تعلیم بند کرنے سے ریاستی گورنر خوش ہیں لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکرٹری ہوں گی اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتطامیہ امریکی محکمہ تعلیم کی افرادی قوت نصف کرچکی ہے۔ امریکی محکمہ تعلیم میں اس سال کے آغاز پر 4 ہزار 133 ملازمین تھے۔ْغیرملکی میڈیا کے مطابق محکمہ تعلیم مکمل ختم کرنے کے لیے امریکی صدر کو کانگریس کی حمایت درکار ہوگی اگرچہ ریپبلکنز کانگریس کے دونوں ایوانوں پر قابض ہیں تاہم اس بل کو سینیٹ میں منظور کرانے کے لیے ڈیموکریٹس کی حمایت کی ضرورت ہوگی جس کے لیے 60 ووٹ درکار ہیں. محکمہ تعلیم امریکا میں تقریباً 100,000 پبلک اور 34,000 نجی اسکولز کا نگران ادارہ ہے. محکمہ کمزور اسکولوں اور پروگراموں کے لیے وفاقی گرانٹس فراہم کرتا ہے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں رپبلکن قانون سازوں اور اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔

Donald Trump signs order to dismantle US federal Department of Education

اپنا تبصرہ لکھیں